موٹاپے پر تنقید، ماؤں کا لڑکیوں کے وزن کے متعلق رویہ حساس ہوتا ہے۔سوناکشی سنہا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی فلمز کی صفِ اوّل کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ماؤں کا لڑکیوں کے وزن کے متعلق رویہ حساس ہوتا ہے، کیونکہ لوگ لڑکیوں کے وزن پر تنقید کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میری والدہ مجھے وزن کم کرنے کے متعلق مسلسل ہدایات دیتی تھیں جس سے میں باغی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مجھے سب سے زیادہ دھوکا میرے والد نے دیا ہے، متھیرا

انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے کہا کہ عموماً مائیں اپنی بیٹیوں کے وزن کے متعلق حساس رویہ رکھتی ہیں کیونکہ لوگ وزن کے متعلق باتیں بناتے ہیں۔ مجھے بچپن میں میری والدہ نے مسلسل کہا کہ وزن کم کرو۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ بار بار وزن کم کرنے کا کہنے پر ایک طرح سے میں باغی بن گئی کہ وزن کم نہیں کرنا۔ پھر جس دن میری والدہ نے وزن کم کرنے کا کہنا ہی چھوڑ دیا ، میں خود حساس ہوگئی۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے پر کام شروع کردیا۔ عوام کو بھی چاہئے کہ خوبصورتی کے معیارات بدلیں۔ جس لڑکی کا وزن زیادہ ہو، اس کا مذاق نہ اڑائیں، نہ ہی طنزیہ جملے کسیں، یہ سلسلہ بند کردیں۔

 

Related Posts