پوری کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ ہو۔جوز بٹلر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ ہو۔ 2007 والی صورتحال دوبارہ پیدا ہونے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل ہے جبکہ انگلینڈ اور بھارت کے مابین بھی سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا، جس کے متعلق پاکستان اور بھارت دونوں سے تعلق رکھنے والے شائقین یہ امید کررہے ہیں کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اپنے اپنے میچ ہار جائیں گے اور فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا، تاہم انگلش کپتان نے اس تاثر کی تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیں: 

سیمی فائنل، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ آج ہوگا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہ یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میچ میں مدِ مقابل نہ آئیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ تک رسائی کیلئے پر امید ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بھارت کو بہترین ٹیم قرار دیتے ہوئے انگلش کپتان نے کہا کہ بھارتی ٹیم کافی عرصے سے مستقل اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما سمیت بھارتی ٹیم میں کئی اچھے اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں جبکہ سیمی فائنل میں توقع کی جاتی ہے کہ مقابلہ مضبوط ٹیم سے ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائے گا۔ آج اور کل کھیلے گئے سیمی فائنل میچز سے ہی فائنل تک رسائی پانے والی ٹیمز کا فیصلہ ہوگا۔

اگر پاکستان آج نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا اور دوسری جانب بھارت اپنا میچ جیتنے میں کامیاب رہا، جیسا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹ تجزیہ کاروں کو بھی امید ہے، تو ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے مابین 13نومبر کو اتوار کے روز کھیلا جائے گا جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی فائنل میچ تک رسائی کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیاجاسکتا۔

Related Posts