ارشد شریف قتل کیس، کینیا جانیوالی تحقیقاتی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارشد شریف قتل کیس، کینیا جانیوالی تحقیقاتی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی
ارشد شریف قتل کیس، کینیا جانیوالی تحقیقاتی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی دو روکنی ٹیم کینیا سے واپس پاکستان پہنچ گئی، ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کواٹر اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ماہر افسران کی دو رکنی ٹیم 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔

کینیا میں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کیس کے حوالے سے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کیں، ٹیم کو کینیا میں وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانے کی معاونت حاصل رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان ایک آئین شکن، انا پرست اور ہٹ دھرم آدمی ہے۔ سعید غنی

تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں ارشد شریف کے دبئی سے پہنچنے، وہاں رہائش، پیش آنے والے واقعے کے بارے تحقیقات کیں، علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لیا وہاں کے پولیس چیف و حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ٹیم نے کینیا میں قیام کے دوران ارشد شریف کو رہائش ویگر سہولیات بہم پہنچانے والے دو بھائیوں وقار اور خرم سے بھی تحقیقات کیں جبکہ ٹیم نے گاڑی جس پر ارشد شریف کوگولیاں لگیں کا بھی جائزہ لیا۔

تحقیقاتی ٹیم مفصل رپورٹ سفارشات کے ساتھ وزارت داخلہ میں پیش کرے گی جبکہ ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

Related Posts