عمران خان ایک آئین شکن، انا پرست اور ہٹ دھرم آدمی ہے۔ سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان ایک آئین شکن، انا پرست اور ہٹ دھرم آدمی ہے۔ سعید غنی
عمران خان ایک آئین شکن، انا پرست اور ہٹ دھرم آدمی ہے۔ سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک آئین شکن، انا پرست اور ہٹ دھرم آدمی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ عمران خان نے آڈیو لیک میں کہا سائفر سے کھیلنا ہے، وہ سائفر سے کھیلا اور سائفر کی آڑ لے کر ملک سے کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ سب نے وزیرآباد واقعے کی مذمت کی لیکن عمران خان واحد آدمی ہے جو اس واقعے کو بنیاد بنا کر کھیلنا چاہتا ہے، پاکستان کے اداروں سے کھیلانا چاہتا ہے، پاکستان سے کھیلنا چاہتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو ظنر کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار گولیاں لگیں تو سوا سو کلومیٹر دور کینسر کے اسپتال میں ٹانگوں کا علاج کروانے چلے گئے اور کوئی میڈیکو لیگل بھی نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایف آئی آر کٹی ہے اور اب یہ اس ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر ملک سے کھیلیں گے۔ عمران خان ملک، اداروں اور نسل کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر ہلاک، 1 جوان شہید

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ایک آئین شکن آدمی ہے، انا پرست اور ہٹ دھرم آدمی ہے۔ اس نے اتنے جرائم کئے ہیں کہ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہےاور اُسے گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے، لیکن وہ عدالتوں کا لاڈلہ ہے اسی لئے اُس کو ریلیف مل جاتاہے۔

توشہ خانہ کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو ڈاکہ اس نے مارا وہ خود مانتا ہے کہ ہاں میری گھڑی میری مرضی، تیرے باپ اکرام اللہ نیازی کی گھڑی تھی؟ گھڑی کسی دوست ملک کے سربراہ نے پاکستان کے بدقسمتی سے نالائق، نااہل، تھرڈ کلاس وزیراعظم کو دے دی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چھیاسٹھ سال کی عمر تک جو پیسہ کمایا وہ ایک طرف اور وزیراعظم بننے کے بعد چار مہینے میں جو کمایا وہ ایک طرف ہے۔

Related Posts