دوست محمد مزاری کی گرفتاری کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوست محمد مزاری کی گرفتاری کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور
دوست محمد مزاری کی گرفتاری کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی گرفتاری کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد کو منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی میں ایم این اے شیخ فیاض الدین کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، جس میں ان کی گرفتاری کی مذمت کی گئی اور حکومتِ پنجاب سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان کی رائے ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے حزبِ اختلاف کے ممبران اسمبلی کو انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت جمہوریت کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا

قرار داد کے مطابق اس قسم کے ہتھکنڈوں سے عوام کی خدمت، جو حکومتوں کا نصب العین ہے، اس کو پسِ پشت ڈال کر انتقام کی سیاست سے گریز کیا جائے۔

Related Posts