مکہ مکرمہ، مسلح افواج میں حفظ قرآن کے انوکھے مقابلے کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں مکہ المکرمہ میں فوج کے لیے حفظ قرآن کے نویں بین الاقوامی مسابقے کا آغاز ہوگیا، 12 تا 19 ربیع الثانی تک جاری رہنے والے مسابقہ کا اہتمام وزارت دفاع میں مسلح افواج کے مذہبی امور کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے کیا۔

وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی جانب سے ’’مرکز فکری جنگ‘‘ کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ڈائریکٹر کی موجودی میں فوج کے لیے قرآن حفظ کرنے کے نویں بین الاقوامی مقابلے کا افتتاح کیا۔ مسلح افواج کے مذہبی امور کے جنرل ڈیپارٹمنٹ میں مسابقہ کے نگران عبد الرحمن الحسینی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی ولی عہد 21 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے، اہم معاشی معاہدے متوقع

محمد العیسیٰ نے اپنے خطاب میں مسابقہ میں حصہ لینے والوں کا خیرمقدم کیا اور کہا: “ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم اس ملک کے باسی ہیں جس کے حکمرانوں نے قرآن کریم کی حفاظت کیلئے سب سے آگے بڑھ کر بے مثال کام کئے ہیں۔ انہوں نے خدمت کیلئے بڑے بڑے عظیم کام انجام دئیے ہیں۔ انہیں کاموں میں سے اس ملک کے لوگوں کو تعلیم دینا بھی شامل ہے۔ اس ملک کے شہریوں کو قرآن کی تلاوت کرنے، اسے حفظ کرنے، اس کی تفسیر سمجھنے اور اس عظیم کتاب پر تدبر کرنے کی طرف راغب کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

اس کے بعد مسلح افواج کے مذہبی امور کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور مقابلے کے عمومی نگران عبدالرحمٰن الحسینی نےتقریر کی جس میں انہوں نے قرآن کریم کی حفاظت اور اس کی دیکھ بھال کیلئے سعودی عرب کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں جیوری نے مختلف کیٹگریز کے تحت 27 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرنے والے شرکا کی تلاوتیں سماعت کیں۔

قابل ذکر ہے کہ مقابلہ دو ادوار میں منعقد ہوگا، پہلا دور صبح 8:00 بجے سے 12:00 بجے تک، اور دوسرا شام 4:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک منعقد ہوا۔ مسابقہ میں قرآن مجید اور اس کے علوم سے متعلق مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔

Related Posts