مسافر بردار طیارہ دوران لینڈنگ جھیل میں گر گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسافر بردار طیارہ دوران لینڈنگ جھیل میں گر گیا
مسافر بردار طیارہ دوران لینڈنگ جھیل میں گر گیا

ڈوڈوما: تنزانیہ کی سب سے بڑی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ دوران لینڈنگ رن وے سے کچھ دوری پر وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارہ خراب موسم کے باعث لینڈنگ کے دوران جھیل میں گرا، تنزانیہ کے شہر بوکوبا کی وکٹوریہ جھیل میں ڈوبنے والے پرسیجن ایئر کے طیارے میں 39 مسافر، 2 پائلٹس اور 2 کیبن کریو سوار تھے۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ 26افراد کو جھیل سے بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے اور مزید مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد کیلئے اضافی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ 5 سال قبل بھی شمالی تنزانیہ میں سفاری کمپنی کوسٹل ایوی ایشن کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 11 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Related Posts