پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف
پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں فرانس کے سفیر مسٹر نکولس گیلی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سیکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے موسم خزاں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیاگیا۔

سپہ سالار نے کہا کہ ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر طویل مدتی باہمی فائدہ مند تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں، پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:مخصوص طبقہ بدقسمتی سے عمران خان کی گمراہی کا شکار ہو چکا ہے،رانا ثنا اللہ

فرانسیسی سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنے کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Related Posts