بھارتی گلو کار امریکا میں حادثے میں زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں کنسرٹ کیلئے مدعو بھارتی پنجابی گلوکار اے پی ڈھلوں ایک حادثے میں زخمی ہوگئے، جس کے بعد کنسرٹس ملتوی کردیے گئے ہیں۔  

ڈھلون نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ زخمی ہوگئے ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ساحل عدیم کون ہیں اور اُن پر پابندی کیوں لگائی گئی ہے؟

ڈھلون نے لکھا کہ کیلیفورنیا میں موجود تمام مداحوں سے یہ کہتے ہوئے دل اداس ہے کہ سان فرانسسکو اور لاس اینجلس میں شیڈول میرے کنسرٹ منسوخ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا، میں اب ٹھیک ہوں اور امکان ہے کہ جلد ہی روبہ صحت ہوجاؤں گا۔

ڈھلون نے کہا کہ ٹکٹ سنبھال کر رکھیے گا، نئے شیڈول کے دن یہی ٹکٹ لے آئیے گا۔

مداحوں کو کنسرٹ کی نئی تاریخ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم اور دو نومبر کو ہونے والے پروگرام اب 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے جبکہ 4 نومبر کا کنسرٹ 11 دسمبر کو ہوگا۔

Related Posts