لانگ مارچ ان کا آخری پلان تھا، پہلے سازش کا جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا: مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ان کا آخری پلان تھا، پہلے سازش کا جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا۔
عمران خان نے سوچا تھا پریشرکے ذریعے جلدی الیکشن کروالیں گے، اس کا ہدف آرمی چیف کی تعیناتی ہے، آرمی چیف کی تقرری کا اختیار شہبازشریف کریں گے، تقرری سے عمران خان کا نہ کوئی لینا اور نہ کوئی دینا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس کے لانگ مارچ سے عوام لاتعلق ہے، اس کی وجہ یہی ہے عوام کو اس کا اصلی چہرہ پتا چل گیا ہے، اس نے سوچا تھا جھوٹ بول کرعوام کو گمراہ کر لوں گا، لانگ مارچ ان کا آخری پلان تھا، پہلے سازش کا جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا۔

4 سال میں ملک کے قرضے کہاں چلے گئے، جو اس نے حالات پیدا کیے اس شخص کو تو سڑک پر ہی نہیں نکلنا چاہیے تھا۔ چار سال میں معیشت کو تباہ کر دیا گیا، لانگ مارچ کے دوران نجی ٹی وی کی صحافی صدف نعیم کی شہادت پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج لانگ مارچ میں عوام کی عدم شرکت کی وجہ یہی ہے کہ عوام کو اس کا اصلی چہرہ نظر آیا، جو جھوٹ بولے تھے وہ سارے عوام کے سامنے آیا۔ یہ اس نے سوچا تھا کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرلوں گا اور سچ کبھی عوام کے سامنے نہیں آئے گا تو وہ بڑی بھول اور زعم میں تھا۔ بدتمیزی کرنے والوں کو ہمیشہ لگتا ہے کہ وہ بدتمیزی کرکے کامایب ہوجائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ قوم کے ٹیکس کے کروڑوں اور اربوں روپے اس مارچ کی حفاظے کے لیے خرچ ہو رہے ہیں، جس کے کوئی قومی مقاصد نہیں ہیں، اتنے بے دردی سے قوم کے پیسے اور وسائل لوٹا جارہا ہے۔ جس سازش کا بیانیہ انہوں نے گھڑا، وہ سارے جھوٹ اور فتور قوم پر واضح ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیا ہے؟، اس کے مقاصد کیا ہیں؟، چار سال حکومت میں رہ کر خارجہ امور سمیت کسی بھی شعبے میں اس نے ملک کی تباہی نہ کی ہو۔4 سال میں قرضے کتنے بڑھ گئے، معیشت زیر زمین چلی گئی اور مہنگائی سے حالات خراب ہوگئے تو اس شخص کو کچھ بولنا نہیں چاہیے تھا، بجائے اس کے جلوس لے کر سڑک پر نکل آیا۔

مریم نواز نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار شہبازشریف کریں گے، آرمی چیف کی تقرری سے عمران خان کا نا کوئی لینا اورنا کوئی دینا ہے، ان کوپتا ہے آخری کارڈ بھی ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

عمران خان نے سوچا تھا پریشرکے ذریعے جلدی الیکشن کروالیں گے، اس کا ہدف آرمی چیف کی تعیناتی ہے، اس کے لانگ مارچ کا ایک ہی ہدف آرمی چیف کی نومبرمیں تقرری حکومت نہ کر سکے، اس کی 22 سالہ جدوجہد پرویز مشرف، ظہیرالاسلام سے شروع ہوئی، ان کا سارا تکیہ انہیں پر دار و مدارہے، اس کو پتا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب 3 بجے لانگ مارچ شروع کریں گے اور دو گھنٹے میں ختم کر دیں گے تو مہینے میں بھی نہیں پہنچے گا، آج سنا ہے لانگ مارچ سارا دن گوجرانوالہ میں ہی ہوگا، گوجرانوالہ کے عوام سے کہوں گی وہ گھنٹہ گھرکی حفاظت کریں وہاں پرگھڑی چور پھررہا ہے۔

مزید پڑھیں:مخصوص طبقہ بدقسمتی سے عمران خان کی گمراہی کا شکار ہو چکا ہے،رانا ثنا اللہ

مریم نواز نے کہا کہ یہ ابھی بھی وہی اسٹیبلشمنٹ ڈھونڈ رہا ہے جو اس کے کان اورآنکھیں بن جائیں، 5 دن میں پارٹ ٹائم لانگ مارچ دو گھنٹے میں ختم ہو جاتا ہے اور پھر یہ واپس لاہور آ جاتا ہے،5 دن سے ہی لانگ مارچ لاہورمیں پھنسا ہوا تھا۔

Related Posts