امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بل بورڈ ہاٹ 100 پر سب سے ذیادہ سنے جانے والے دس گانے رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی موسیقار بن گئیں۔
بل بورڈ ہاٹ 100 میوزک انڈسٹری کا معیاری ریکارڈ چارٹ ہے، جو بل بورڈ میگزین کے ذریعہ ہفتہ وار شائع ہوتا ہے۔ چارٹ کی درجہ بندی امریکہ میں فروخت، ریڈیو پلے، اور آن لائن سٹریمنگ پر مبنی ہے۔
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 10 میں سے 10 سکور کرکے اپنے میوزک البم مڈ نائٹس کے ٹریکس کے ساتھ، بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ پر ٹاپ 10 سلاٹس رکھنے والی تاریخ کی پہلی فنکار ہ بن گئیں۔
بل بورڈ نے پیر کو رپورٹ کیا کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ڈریک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس نے ستمبر 2021 میں ایک ہفتے کے لیے ٹاپ 10 میں سے نو گانوں کے ساتھ پچھلا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اس موقع پر ٹیلر سوئفٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ہاٹ 100 میں دس میں سے دس گانے میرے ہیں؟؟؟ میرے 10 ویں البم پر؟؟؟
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم “مڈنائٹس” 21 اکتوبر کو بیس ٹریکس کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ یہ ٹیلر کا تقریباً سات سالوں میں سب سے بڑا البم تھا۔ اس البم کے ریلیز کے ساتھ ہی بل بورڈ نے اطلاع دی تھی کہ سوئفٹ سب سے زیادہ البمز بنانے والی خاتون فنکارہ بن چکی ہیں۔
گلوکارہ نے “مڈنائٹس” کے ساتھ کئی اورریکارڈ بھی قائم کیے ہیں، اپنے ریلیز کے پہلے ہی دن “مڈنائٹس” نے سپوٹیفائی کو کریش کردیا یہ سپوٹیفائی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک البم کی رلیز پر پیش آنے والا واقعہ تھا۔