ارشد شریف قتل کیس، تحقیقاتی ٹیم کی کینیا میں پولیس چیف سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارشد شریف قتل کیس، کینیا جانیوالی تحقیقاتی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی
ارشد شریف قتل کیس، کینیا جانیوالی تحقیقاتی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

اسلام آباد: سینیئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں حقائق کا تعین کرنے کیلئے کینین پولیس چیف و حکام سے ملاقات کی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جینس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ٹیم کینیا میں ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات میں مصروف ہے۔

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی کینیا کے قائم مقام آئی جی پولیس و حکام سے پاکستان ہائی کمیشن میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین بھی موجود تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاکستانی ٹیم و کینین پولیس حکام نے ارشد شریف قتل کیس پر بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس لانگ مارچ میں حصہ نہیں لے سکتی، ہدایات جاری

یاد رہے کہ کینیا میں ارشد شریف کو رہائش وغیرہ کی سہولیات بہم پہنچانے والے دو بھائیوں وقار و خرم نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا تھا کہ ارشد شریف کا موبائل فون و آئی پیڈ وغیرہ کینین پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم نے کینین پولیس چیف سے کینیا میں اب تک ہونے والی تحقیقات پر بھی معلومات لیں، ملاقات کے موقع پر کینین پولیس چیف نے پاکستانی تفتیش کاروں کو سوینیئر بھی دیا۔

Related Posts