کراچی: شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلامیہ کلب کراچی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زونل ٹیبل ٹینس ایونٹ کی میزبانی کی جس کا ٹائٹل اقراء یونیورسٹی نے اپنے نام کر لیا ہے۔
جس میں اقراء یونیورسٹی، شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی نے شرکت کی۔ طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
اقرا یونیورسٹی فاتح اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رنر اپ رہی۔ ٹرافیاں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسٹوڈنٹ ایڈوائزر حریم صدیق نے تقسیم کیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہمیشہ نوجوانوں کو کھیلوں میں شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:روی شاستری نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شرکت کرنے والی تمام یونیورسٹیوں کا مشکور ہوں اور ان کے تعاون اور اعتماد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔