نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سرسید زخمی ہوگئے
نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سرسید زخمی ہوگئے

کراچی: نارتھ کراچی بلال کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سرسید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سرسید پولیس کا نارتھ کراچی سیکٹر 7-A بلال کالونی میں مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سرسید کی کلائی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کو چھیپا ایمبولینس اور زخمی ایس ایچ او کو پولیس موبائل میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او سرسید سب انسپکٹر شاہد تاج نے بتایا کہ وہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اطلاع ملی کہ بلال کالونی میں ایک گھر کی چھت پر ڈاکو بیھٹے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر انہوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اس گھر کا محاصرہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے چھت سے پولیس کو گھیرا ڈالتے دیکھ کر ایک چھت سے دوسری چھت کے ذریعے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا جب ملزمان گھر سے گلی میں آگئے تو وہ ایک اندھیرے والی گلی میں ملزمان کا تعاقب کر رہے تھے۔

برقع پہنے کھڑی خاتون اہلکار نے انہیں بتایا کہ ملزم اس جانب فرار ہوا جب وہ وہاں پہنچے تو کچھ ہی فاصلے سے ملزم نے ایس ایچ او پر فائر کیا جس کے نتیجے میں گولی ان کی کلائی پر لگی اور زخمی ہوگئے جبکہ انہوں نے اسی حالت میں ملزم کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی تنگ گلیوں اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بائیو میٹرک کے ذریعے 28 سالہ آدم خان ولد اکبر خان کے نام سے کی گئی، ہلاک ہونے والے ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ہلاک ملزم ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف تھانوں سرسید، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، گبول ٹاؤن اور دیگر تھانوں کی پولیس کو اسٹریٹ کرائم، گھروں میں ڈکیتی اور بینک سے رقم لے کر آنے والے افراد سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

Related Posts