پاک فوج کے نام پر ناپاک کارروائیوں میں ملوث جعلی برگیڈیئر کارندوں سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کے نام پر ناپاک کارروائیوں میں ملوث جعلی برگیڈیئر کارندوں سمیت گرفتار
پاک فوج کے نام پر ناپاک کارروائیوں میں ملوث جعلی برگیڈیئر کارندوں سمیت گرفتار

کراچی: درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے نام پر ناپاک کارروائیوں میں ملوث جعلی برگیڈیئر بھتہ خور کو کارندوں سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 6 ملزمان پر مشتمل گروہ گزشتہ دو سالوں سے کبھی پاک آرمی تو کبھی نیب کے افسران بن کے معصوم شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ حال ہی میں ایک واردات میں ملزمان نے خود کو نیب کا ڈائریکٹر جنرل ظاہر کیا اور ایک سرکاری محکمہ کے ڈائریکٹر سے رابطہ کرکے رقم کا تقاضا کیا۔

ملزمان سرکاری محکمے کے ڈائریکٹر سے ابتک پندرہ لاکھ روپے وصول کرچکے تھے کہ اسی دوران متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا۔ درخشاں پولیس نے نہایت حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث گروہ ‏کے سربراہ سمیت چھ کارندے گرفتار کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں:

جدہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 61 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

ملزمان کی شناخت سید سجاد علی، ماجد علی، محمد منصور، محمد ارسلان، بابر علی اور محمد اویس کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے کچھ ساتھی دبئی میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔

ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ جاری ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts