برسبین: ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو جیتنے کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے مابین برسبین کے گبا اسٹیڈیم میں جاری مقابلے کے آغاز سے ہی کینگروز کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی۔ پہلی تین وکٹس 84 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔
آئرلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
آسٹریلین کپتان آرون فنچ نے 44گیندوں پر سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔ مارکس اسٹوئنس نے 25 گیندوں پر 35 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔
پہلی وکٹ 8، دوسری 60، تیسری 84، چوتھی 154، پانچویں 160 کے مجموعی اسکور پر گری۔ آسٹریلین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر 179 رنز بنالیے۔
آئرلینڈ کی ٹیم کو جیتنے کیلئے 120 گیندوں پر 180 رنز درکار ہیں۔میچ میں آسٹریلین ٹیم کی جیت کے امکانات 92 فیصد جبکہ آئرلینڈ کے 8 فیصد ہیں۔ آسٹریلین ٹیم کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں مضبوط ہیں۔
کھیل کے اختتام تک آسٹریلین بیٹرز ٹم ڈیوڈ اور میتھیو ویڈ کریز پر موجود تھے۔ آئرلینڈ کے بیری مکیتھی نے 4اوورز میں 29 رنز دے کر 3 آسٹریلین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آئرلینڈ کے دوسرے سب سے نمایاں باؤلر جوشوا لٹل تھے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 آسٹریلین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ مارک اڈییئر، گیرتھ ڈیلانی، فیون ہینڈ اور جارج ڈاکریل وکٹ حاصل نہ کرسکے۔