کرم ضمنی انتخاب میں بھی عمران خان کو پی ڈی ایم پر سبقت حاصل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی انتخاب میں بھی اب تک موصولہ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پی ڈی ایم امید وار پر سبقت حاصل ہے۔

ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

این اے 45 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل حکمران اتحاد کے امیدوار جمیل خان ہیں۔

143 میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیرختمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 5 ہزار 192 ووٹ لے کر پہلے جبکہ حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ جے یو آئی امیدوار جمیل خان 3 ہزار 497 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل 143 پولنگ اسٹشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے خواتین کے لئے 26 پولنگ اسٹشنز مختص ہیں۔

کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار618 ہیں جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار349 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد87 ہزار 269 ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوئی ہے۔

Related Posts