قومی ٹیم گزشتہ شکستیں بھلا کر نیدر لینڈز سے جیتنے کیلئے پر عزم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دو شکستوں کے بعد قومی ٹیم ایونٹ کی پہلی جیت کے لئے پُر عزم ہے اور اس نے اپنی امیدیں نیدر لینڈز سے لگا لی ہیں۔

پاکستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں کل پرتھ اسٹیڈیم میں جلوہ گر ہوں گی، میچ کا میدان پاکستانی وقت کے مطابق دن بارے سجے گا۔

میچ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم نے آج واکا اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم نے ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، نوجوان بلے باز حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈنے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرا دیا

اس ضمن میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز سمیت ایونٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ گروپ ٹیبل کے بقیہ تینوں میچزمیں کامیابی حاصل کرسکیں۔

دوسری جانب نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا پرتھ میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہر ٹیم جیتنے کے لئے آئی ہے، ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو بھی ہرایا جاسکتا ہے، ان کے بولرز کا سامنے کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں سنسی خیز مقابلے کے چار وکتوں سے بھارت جب کہ زمبابوے سے ایک رن سے شکست ہو چکی ہے۔

Related Posts