پولیس کی کارروائی، 100 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی کارروائی، 100 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار
پولیس کی کارروائی، 100 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی: بلال کالونی پولیس نے 100 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے، کارروائی ٹیکنیکل بنیادوں اور CCTV فوٹیج کی مدد سے کی گئی، ملزمان کا 100 سے زائد دکانیں لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں خادم عرف لنگڑا، اعظم کمانڈو اور نعیم بکک شامل.خادم عرف لنگڑا گروہ کا سرغنہ ہے اور خیرپور سندھ سے وارداتوں کے لئے کراچی آتا ہے۔

ملزمان نے بلال کالونی کی حدود میں کرائے پر ایک کوارٹر لیا ہوا تھا جہاں سے نیٹ ورک آپریٹ کررہے تھے، نعیم بکک اور اعظم کمانڈو دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان دورانِ واردات مزاحمت پر فائرنگ بھی کرتے تھے، ملزمان کوارٹر سے شراب کا نشہ کرکے واردات کرنے نکلتے تھے اور واردات کے بعد واپس کوارٹر میں لوٹا ہوا مال آپس میں بانٹا کرتے تھے۔

ملزم خادم لنگڑا اور اعظم کمانڈو چھینے ہوئے موبائل فون اپنے ساتھ لے جاتے اور بلاک موبائل فون ساف ٹویئر کے ذریعے کھلواکر فروخت کیا کرتا تھے۔ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 جوان شہید: آئی ایس پی آر

دورانِ گرفتاری ملزمان کے قبضے سے 20 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون، 4 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 15 راؤنڈز، 12 ہزار روپے نقد اور 1 125 موٹر سائیکل برآمدکئے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts