کوئٹہ: سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سابق چیف جسٹس کو قتل کرنے والے دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دہشت گرد نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
دس سالہ معصوم بچی کی قاتل سگی پھپھو نکلی
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو شہید کیا گیا، بعد ازاں قتل کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا۔ کیس میں بہت سا کام ہوا۔ دہشت گرد شفقت اللہ کو گرفتار بھی کیا گیا۔
— CTD Balochistan Police Official (@ctd_balochistan) October 29, 2022
سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم شفقت اللہ نے سابق چیف جسٹس کے قتل اور مزید دہشت گردی کا اعتراف بھی کرلیا۔
ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ نے کہا کہ دہشت گرد کو قتل کے احکامات ہمسایہ ملک بھارت سے ملے۔ گرفتار مبینہ قاتل کی نشاندہی پر تفتیش کا دائرۂ کار بڑھا رہے ہیں۔ سہولت کاروں سمیت دیگر مبینہ ملزمان بھی گرفتار کیے جائیں گے۔