ایران، شاہ چراغ مزار پر حملے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 20ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران، شاہ چراغ مزار پر حملے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 20ہوگئی
ایران، شاہ چراغ مزار پر حملے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 20ہوگئی

تہران: ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشتگرد حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں زائرین پر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار دونوں حملہ آور ایرانی نہیں، تاہم ان کی قومیت کی وضاحت نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:ایران میں مزار شاہ چراغ پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے نامعلوم سیکورٹی ذرائع سے متعلق بتایا ہے کہ ملزمان نے ملک میں جاری بدامنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا ہے۔

Related Posts