پی ٹی آئی کا واوڈا کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ، بیان سے اظہار لاتعقلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جنرل سیکریٹری اسد عمر کہتے ہیں فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پارٹی پالیسی کیخلاف تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے بدھ کی رات ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس کی، جس میں کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خون اور لاشیں دیکھ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ارشد شریف کو مارنے کی سازش پاکستان میں ہوئی، مزید لاشیں گرینگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس نہ تو تحریک انصاف کی پالیسی کی نمائندگی کرتی ہے اور نہ ہی یہ پارٹی کا مؤقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف سندھ کے صدر کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

Related Posts