ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے بالی وڈ انڈسٹری میں بہت نام کمایا، انہوں نے فلم ’اینیمل‘ میں کام نہ کرنے کی وجوہات پر کھل کر بات کی۔
پرینیتی چوپڑا کو سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری پر مشتمل فلم ’اینیمل‘ کی پیشکش کی گئی تو ناظرین اس کردار کے لیے اداکارہ کی جانب سے منظوری کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔
اس فلم میں پرینیتی چوپڑا کو پہلی بار رنبیر کپور کے ساتھ نظر آنا تھا اور مداح انہیں اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے کافی پرجوش تھے۔ تاہم اداکارہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ فی الحال، رشمیکا مندنا فلم میں اہم خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
پرینیتی چوپڑا نے اس بات پر کھل کر بتایا کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں ہوتی ہیں، یہ زندگی کا ایک حصہ اور پارسل ہے۔ ہمیں ہر روز ایسے انتخاب کرنے چاہئیں۔ آپ وہ انتخاب کرتے ہیں جو آپ کے لیے صحیح ہو۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ایک گینگسٹر فیملی کے گرد گھومے گی اور اس کی شوٹنگ ممبئی اور دہلی میں بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے۔ اس فلم میں اداکار رنبیر کپور اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔