سڈنی: نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 201 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے۔
وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کانوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر کیوی ٹیم کی جانب سے 201 رنز کا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اوپنر فن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف 1وکٹ کے نقصان پر 114رنز بنا لیے
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 56 کے مجموعی اسکور پر گری جب فن ایلن آسٹریلین باؤلر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کپتان کین ولیمسن 23 رنز بنا کر 125 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کین ولیمسن کو ایڈم زمپا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ گلن فلپس 152 کے مجموعی اسکور پر 10 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں ان ہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کانوے اور جیمز نیشم نے ٹیم کا اسکور آخری اوور تک کھیل کر 200 رنز تک پہنچایا۔ جیمز نیشم نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔