کراچی: انڈین ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بیٹرشیکھر دھون نے اب کرکٹ سے دوری اختیار کرکے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
انڈین میڈیا کا اس حوالے کہنا ہے کہ شیکھر دھون اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم ‘ڈبل ایکس ایل’ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔
منگل کے روز ہما قریشی نے فلم کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس میں سابق بھارتی کھلاڑی کو سیاہ سوٹ اور ان کے روایتی ہیئر کٹ میں ان کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں شیکھر دھون نے کہا تھا کہ فلم کی کہانی نے ان پر گہرا اثر کیا ہے، اور اس لیے وہ اس پروجیکٹ کو کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم میں شیکھر کے کردار کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے، کہ وہ کون سا کردار ادا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شاندار اسکریننگ کا انعقاد
سابق بھارتی کھلاڑی شیکھر کی فلم ڈبل ایکس ایل کی کہانی جو موٹی خواتین کے گرد گھومتی ہے،یہ فلم 4 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔