کراچی، خیابانِ جامی میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 4زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ڈیفنس میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 3افراد زخمی
کراچی، ڈیفنس میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 3افراد زخمی

کراچی کے علاقے خیابانِ جامی میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلنڈر دھماکے کا یہ افسوسناک واقعہ ڈیفنس فیز 7 کے علاقے خیابانِ جامی میں پیش آیا۔دھماکے سے جاں بحق شخص اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلز، گاڑیوں اور دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ خیابانِ جامی، ڈیفنس میں دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی وجوہات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

حیدر آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 4 افراد بے ہوش 

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے اہم شہر حیدر آباد میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد بے ہوش  جبکہ 15 کی حالت خراب ہوگئی۔

 گیس لیکیج کے باعث دھماکہ حیدر آباد میں نئی سبزی منڈی کے نزدیک کولڈ اسٹوریج میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 ملازمین بے ہوش ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا۔ 

حیدر آباد پولیس کا کہنا تھا کہ کولڈ اسٹوریج میں گیس لائن دھماکے سے پھٹ جانے کے باعث گیس پھیل گئی جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں سمیت 15علاقہ مکینوں کی حالت خراب ہوگئی۔

 اس سے قبل کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ 

آج سے 2 روز قبل ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اہل علاقہ اور پولیس نے طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔

 

Related Posts