مخالفت دم توڑ گئی، ترکیہ نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کردیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد شاکر اوزکن ترنولر کو تل ابیب میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا ہے۔

ترک ٹی وی کے مطابق چار سالوں میں اسرائیل میں یہ پہلا ترک سفیر ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے حال ہی میں اپنی حکومت کی طرف سے ترکیہ میں ملک کے نئے سفیر کے طور پر ’’ایریت للیان‘‘ کی تقرری کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔

لیپڈ نے انقرہ میں اپنے سفیر کی تقرری کو ترکیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی طرف ایک اہم قدم قرار دیاتھا۔ للیان دو سال سے انقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کی انچارج رہے تھے۔ واضح رہے چار سال قبل اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کے بعد اگست میں ترکیہ اور اسرائیل نے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اتفاق کیا تھا۔

سنہ 2018 میں امریکی سفارت خانہ القدس میں کھولا گیا تو فلسطینیوں نے احتجاج شروع کردیا۔غزہ کی پٹی کی سرحد پر احتجاج کے دوران صہیونی فورسز نے 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ترکیہ اور اسرائیل میں بھی تعلقات خراب ہو گئے اور دونوں ملکوں نے اپنے اپنے سفیر واپس بلا لئے تھے۔ حالیہ عرصہ میں توانائی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ایک بڑی علامت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

Related Posts