پاکستان سمیت دنیا بھر میں قوموں کے معمار قرار دیے جانے والے اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
استاد کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے اُن کی خدمات کو سراہنے کیلئے ہرسال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
استاد وہ ہستی ہوتی ہے جو ایک بچے کو معاشرے میں مقام دلانے کیلئےعلم دیتی ہے جس سے وہ بچہ کسی بھی معاشرے میں اونچے مقام تک پہنچتا ہے۔
کرپٹو کرنسی ایکسچینج جے پیکس پر 300 ملین امریکی ڈالر کے فراڈ کا الزام
اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طلبہ اپنے استادوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
معروف فلسفی واستاد ارسطو کا بھی قول ہے کہ ماں باپ بچے کو پیدا کرتے ہیں جبکہ استاد اسے اچھی زندگی گزارنے کا فن سکھاتا ہے۔
ایک دانشور کا قول ہے کہ جن معاشروں میں اساتذہ کو عزت واحترام دیا جاتا ہے وہی معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔