آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں
آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں

واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورۂ امریکا کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سمیت دیگر امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے امریکی مشیرِ قومی سلامتی سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عید میلاد النبی ﷺ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے بیان کے مطابق امریکی مشیرِ قومی سلامتی جیک سلیوان اور نائب وزیر خارجہ وینڈی روتھ شرمین سے بھی آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوئیں جن کے دوران پاک امریکا اقتصادی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے پاک امریکا تجارت اور دو طرفہ تعاون بہتر بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ افغانستان سمیت بڑے بین الاقوامی معاملات پر امریکی حکام اور پاکستان میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں انسانی بحران کو ٹالنے کیلئے باہمی تعاون میں اضافے پر زور دیا جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا بھی ہے۔ انہوں نے فلوریڈا میں طوفان سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان فلوریڈا میں طوفان کے متاثرین کو پہنچنے والے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتا ہے جبکہ ہمارا ملک بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسی قسم کے اثرات کا شکار ہوا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکا کے تعاون کو سراہا۔ 

Related Posts