منشیات سپلائر خاتون لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منشیات سپلائر خاتون لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار
منشیات سپلائر خاتون لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار

کراچی: منشیات کی سپلائی میں مطلوب لیڈی کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ایس پی بلدیہ ڈویژن کیپٹن (ر) فیضانِ علی کی نگرانی میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ڈی پی او بلدیہ مسرور احمد جتوئی و ایس ایچ او تھانہ بلدیہ انسپکٹر محمد نواز گوندل کی سربراہی میں پولیس پارٹی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی۔

مطلوب لیڈی منشیات سپلائر بنام نورین زوجہ طالب حسین کوحب ریور روڈ بلدیہ نمبر 4 سے گرفتارکیا گیا۔ملزمہ کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 800 گرام اعلی کوالٹی آئس برآمد ہوئی۔

ملزمہ نے دوران انٹروگیشن مختلف علاقوں میں منشیات فروش ملزمان کو آئس کی ترسیل کا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں:رینجرز و پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار

ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 170/22 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کرلیا گیا۔مقدمہ کے اندراج کے بعد گرفتار ملزمہ سے انکے نیٹ ورک کے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Posts