پاکستانی بچے کی ذہانت سے دنیا حیران، 2 سالہ محمد ایاد نے 22 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سے تعلق رکھنے والا ننھا منھا سا محمد ایاد جو کہ 22 ورلڈ ریکارڈ کا مالک ہے
پاکستان سے تعلق رکھنے والا ننھا منھا سا محمد ایاد جو کہ 22 ورلڈ ریکارڈ کا مالک ہے

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 سالہ محمد ایاد نے دنیا کو اپنی ذہانت سے حیران کردیا، چھوٹی سی عمر میں 22 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

Muhammad Ayad aka The Little Albert Einstein - Pride Of Pakistan

محمد ایاد کے پاس بھارت، پاکستان، کینیڈا، امریکہ اور لندن سے اب تک 22 ریکارڈ ہیں۔ انہیں ایشیاء کے ریکارڈ میں گرینڈ ماسٹر کا خطاب دیا گیا ہے اور حال ہی میں کینیڈا میں میموری چیمپئن شپ میں ایاد نے 3 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔

محمد ایاد وہ واحد بچہ ہے جو کہ تقریباً 18 موضوعات کو جانتا ہے جن میں جھنڈے، دنیا کے نقشے، دارالحکومت، لڑاکا طیارے، انسانوں کی اناٹومی، ٹینک، اور کار لوگو شامل ہیں۔

Arfa Karim Mom with Ayad

مزید برآں 2 سالہ یہ بچہ فرانسیسی، ہسپانوی اور عربی زبانیں بھی جانتا ہے اورخود سائنس کے تجربات بھی کرسکتا ہے۔

بھارت میں لوگ محمد ایاد کو چھوٹے البرٹ آئن سٹائن کے نام سے پکارتے ہیں، ایک ماہرِ نفسیات نے اُس کے دماغ کے تجزیے کے دوران معلوم کیا کہ محمد ایاد کا آئی کیو لیول 150 ہے اور وہ دنیا کی اُن 2 فیصد آبادی میں شامل ہے جوکہ فوٹوگرافی کی یادداشت رکھتے ہیں۔

Related Posts