اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے اپنے داماد کیلئے نہ کوئی سفارش کی اور نہ ہی کوئی رعایت مانگی۔ کیا آڈیو میں ہیرے جواہرات کا ذکر ہوا تھا؟
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز نے اپنے داماد کیلئے سفارش نہیں کی، نہ ہی رعایت مانگی۔ کیا زمینیں لے کر برطانیہ سے آئے 190 ملین پاؤنڈ دئیے گئے؟ میں نے تو 19روپے بھی نہیں دئیے۔
حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے۔بلاول
بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر میں نے مریم نواز کو بلا جواز کوئی رعایت دی ہو تو ہر سزا قبول کرنے کو تیار ہوں۔ آڈیو لیکس کا معاملہ وزیر اعظم نہیں ریاست کے وقار کی بات ہے۔ آئندہ وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کیلئے کون آئے گا؟
عمران خان کو ملک کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں تقسیم کا زہر گھولا۔ افواجِ پاکستان کو بھی تقسیم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو کچھ ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔ ایجنسیاں بتا چکی ہیں کہ عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کسی سیاستدان نے کچھ غلط نہیں کیا۔ روسی صدر سے ملاقات ثبوت ہے۔ اگر امپورٹڈ حکومت ہوتی تو وہ مجھ سے ملاقات کیوں کرتے؟