اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ، خزانہ، اطلاعات کے وزرا شریک ہوں گے، ان کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسز چیف بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں مغربی و مشرقی سرحدوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی غور کیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے دوبارہ طلب کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آڈیو لیکس سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی، آڈیو لیکس سے متعلق ابتدائی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔