آڈیو لیکس سنجیدہ معاملہ ہے، ہائی پاور کمیٹی تحقیقات کریگی، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آڈیو لیکس سنجیدہ معاملہ ہے، ہائی پاور کمیٹی تحقیقات کریگی، وزیر اعظم
آڈیو لیکس سنجیدہ معاملہ ہے، ہائی پاور کمیٹی تحقیقات کریگی، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیک سنجیدہ معاملہ ہے اور اس طرح کی سیکیورٹی لیپس سوالیہ نشان ہے اور ایسے ماحول میں وزیر اعظم ہاؤس آنے والے کچھ کہنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔

منگل کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے داماد راحیل کے لیے کوئی سفارش نہیں کی، معاملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی محاذ پر حالت جنگ سے گزر رہا ہے اور اتحادی حکومت قومی معیشت کو درست کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت نے معاشی صورتحال پر توجہ دی ہے اور معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی حکومت کا آدھا وقت معیشت کو مضبوط کرنے پر لگا دیتے تو کچھ بہتری آ سکتی تھی۔

مزید پڑھیں:نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطورِ سینیٹر حلف اٹھا لیا

وزیر اعظم نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے اور مخلوط حکومت کو لاحق خطرات کو مسترد کرتے ہیں۔

Related Posts