عمران خان مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے لاہور کا 1 روزہ دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے جس کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے لاہور آج پہنچیں گے اور مختلف مکاتبِ فکر کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین تحریکِ انصاف علماء و مشائخ سے ملاقات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیٹی چھپانے کا الزام، عمران خان کی نااہلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ ہیں۔ دورۂ لاہور کے دوران عمران خان ایوانِ وزیر اعلیٰ بھی جائیں گے، پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی سابق وزیر اعظم کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ 

قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی جس کی سماعت کل ہوگی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے دائر کی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق درخواست گزار کا مؤقف سنیں گے۔

 

Related Posts