راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 2 فوجی جوان نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 42 سالہ نائب صوبیدار جاوید اقبال اٹک جبکہ 38 سالہ نائیک حسین احمد اوکاڑہ سے تعلق رکھتے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنگ آپریشن کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل ملک دشمنوں کے خلاف وطن کی خاطر لڑتے ہوئے پاک فوج کے ایک اور جوان نے جام شہادت نوش کرلیا۔افغان حدود سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث 34 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔
ترجمان پاک فوج (ڈی جی، آئی ایس پی آر) کے 5 روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے دوتوئی کے علاقے میں افغانستان سے دہشتگردوں نے پاک فوج پر فائرنگ کی، جس کا پاک فو ج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔