پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی وزیرستان:پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4دہشت گرد واصل ہوئے جبکہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن میں وانا کے رہائشی 26 سالہ کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید نائب صوبیدار نواز کا تعلق ایبٹ آباد، لانس نائیک الیاس شہید اور سپاہی ظفر اللہ شہید کا تعلق میانوالی جبکہ حوالدار غلام علی شہید کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گردسکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بہادر پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرُعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Related Posts