ناظم جوکھیو قتل کیس، فریقین نے عدالت میں صلح نامہ جمع کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناظم جوکھیو قتل کیس، فریقین نے عدالت میں صلح نامہ جمع کرادیا
ناظم جوکھیو قتل کیس، فریقین نے عدالت میں صلح نامہ جمع کرادیا

کراچی:ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث میں نامزد ملزم اور فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ورثا کی جانب سے صلح نامہ جمع کرادیا گیا۔

عدالت نے قانونی ورثا سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے اور نادرا کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

ہفتہ کو کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے میں اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب ملزمان اور ورثا کے درمیان صلح ہوگئی۔

ورثا کا کہنا تھا کہ ہماری ملزمان کے ساتھ صلح ہوچکی ہے مقدمہ ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، حلف نامہ ناظم جوکھیو کی والدہ، بیوہ اور بچوں کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

عدالت نے نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی، مقدمے میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔

مزید پڑھیں:ملزم شاہنواز اور مقتولہ کے درمیان لڑائی کی وجہ کیا بنی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کے اصل ملزمان پر ہفتہ کو فرد جرم عائد ہونی تھی تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

Related Posts