وزیراعظم کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال

نیویارک: وزیراعظم شہبازشریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی مسائل پر ملالہ کی خدمات کو سراہا جبکہ شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، حکومت اُن کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔ رانا ثناء اللہ

دوسری جانب ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم سے ملاقات میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں ملالہ نے سیلاب کے نقصانات خاص کر اسکولوں کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کے لیے ملالہ فنڈ کی حمایت کا یقین دلایا۔

Related Posts