عمران کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں، اداروں کو نیو ٹرل نظر آنا چاہیے، لیگی رہنما

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے عمران خان راتوں کو کن کن سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہے، جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقتولہ سارہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے تمہارے سہولت کار تمہیں اب بھی کس امید میں رکھے ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے عمران خان مسلح جتھے لے کر اسلام آباد آرہا ہے اور لاشیں گرانا چاہتا ہے کیونکہ اسے کہا گیا ہے کہ لاشیں گراؤ گے تو تھرڈ امپائر کی انگلی کھڑی ہوگی۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ اگر ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں تو پھر انہیں نظر بھی آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا تھا ایک بت کو تین اداروں نے مل کر تراشا تھا۔

Related Posts