پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست، قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست، قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست، قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی: انگلینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد قومی ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 200 رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے چیز کیا جانے والا ہدف بغیر وکٹ گنوائے کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا کامیاب چیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں، بابر اعظم پہلے پاکستانی بن گئے

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑا ہدف 169 عبور کیا تھا، نیوزی لینڈ نے 2016 میں پاکستان کے خلاف ہی یہ ہدف عبور کیا تھا۔

پاکستان ٹیم 150 یا اس سے زائد کا ہدف دو بار حاصل کرنے والی واحد ٹیم ہے، پاکستان نے 2021 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو بھی 10 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا۔

Related Posts