راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 93 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1579 تک پہنچ گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 132 ہےجبکہ بینظیر بھٹو اسپتال میں داخل 2 ڈینگی مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی مستقبل میں انسانیت کیلئے تباہ کن نتائج لاسکتی ہے۔ تحقیق
دوسری جانب راولپنڈی چک جلال دین کی رہائشی 52 سالہ شمیم بی بی ڈینگی وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئیں، شمیم بی بی کو ڈینگی بخار کے باعث ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔