کابل کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ریسٹورنٹ میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور وہاں افراتفری پھیل گئی۔ طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔

امدادی کاموں کے دوران 20 افراد کو اسپتال لایا گیا جہاں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا علامہ طاہر اشرفی نے کزن میرج کے جواز پر سوال اٹھا دیا؟

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ریسٹورنٹ میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت دکھانے والے واحد صوبے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے

Related Posts