اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے 2 نئے معاونینِ خصوصی تعینات کردئیے گئے جس سے وفاقی کابینہ اراکین کی تعداد 72 تک جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے کابینہ اراکین 70 سے بڑھ کر 72 ہو گئے۔ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے 2 مزید معاونینِ خصوصی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سردار شاہ جہاں یوسف اور نعمان لنگڑیال کو معاونِ خصوصی تعینات کردیا گیا۔
دورۂ امریکا، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہیں۔وزیر اعظم
کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حیرت انگیز طور پر دونوں نئے معاونینِ خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں سونپا گیا، نہ ہی انہیں وفاقی وزیر یا وزیرِ مملکت کے برابر عہدہ دینے کا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 72 اراکین کی کابینہ میں سے وزیر اعظم شہباز شریف کے 22 معاونینِ خصوصی کے پاس تاحال کوئی قلمدان نہیں جبکہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف کو بھی وفاقی وزیر کا عہدہ تو دے دیا گیا ہے، تاہم کوئی قلمدان تاحال نہیں دیا گیا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ کے اراکین میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی 72 رکنی کابینہ میں سے وقت 34 اراکین وفاقی وزراء ہیں، 7 وزرائے مملکت ہیں جبکہ 4 اراکین کو مشیر کا عہدہ دیا گیا تھا۔