دورۂ امریکا، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہیں۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورۂ امریکا، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہیں۔وزیر اعظم
دورۂ امریکا، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہیں۔وزیر اعظم

نیو یارک: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دورۂ امریکا کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہیں جبکہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 23 ستمبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے نیو یارک میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بد ترین تباہی آئی، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا 3 بار نام لیا اور سیلاب زدگان سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاپتا افراد کا معاملہ ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے، وزیر داخلہ

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔  مقبوضہ کشمیر پر گفتگو کو بھی جنرل اسمبلی سے تقریر کا حصہ بنائیں گے۔ وزیر اعظم نے مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں کی ہیں۔

دورۂ امریکا کے دوران وزیر اعظم نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور اسپین کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کی منصب جیسنڈا آرڈرن، آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر سربراہانِ مملکت سے ملاقاتیں بھی وزیر اعظم کے دورے کا حصہ ہیں۔

Related Posts