حرم شریف کی چلڈرن لائبریری میں بچوں کیلئے جدید پروگرام شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرم شریف کی چلڈرن لائبریری میں ہر عمر کے بچوں کیلئے نئے سبق آموز پروگراموں کا افتتاح کر دیا گیا، ان پروگراموں کا مقصد علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریزیڈنسی چلڈرن لائبریری میں جدید ترین اٹنریکٹو پروگرام اور سرگرمیاں فراہم کرتی ہے۔ ان پروگراموں سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کے معلومات کے حصول کے جذبہ کو فروغ ملتا ہے۔

نئے پروگرام مسجد حرام کے خواتین سیکشن میں موجود چلڈرن لائبریری میں لانچ کئے گئے۔ ان پروگراموں کی طرف بچوں کو متوجہ اور آماادہ کرنے کیلئے لائبریری میں موجود خواتین تازہ ترین تیکنیس اور عوامل سے آگاہ ہیں۔

جنرل پریزیڈنسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک انفوگراف میں بتایا کہ لائبریری میں ڈرائنگ، پڑھنے، لکھنے، تکنیکی، مذہبی، آگاہی اور اخلاقیات کے پروگراموں کو 12 سال عمر کے بچوں کیلئے مہیا کیا گیا ہے۔

ان پروگراموں میں کٹ آؤٹس اور پلاسٹک کے نقشوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس جدید طریوں سے بچوں میں اعتدال پر مبنی نقطہ نظر پروان چڑھے گا اور ان میں صحیح اصول اور اقدار فروغ پائیں گے۔

جنرل پریزیڈنسی نے مزید کہا کہ بچوں کی لائبریری کی خدمات دنیا بھر میں تمام بچوں کیلئے دستیاب ہیں۔ مختلف عمر کے گروپوں کیلئے موزوں 2400 کتابیں، بامقصد مقابلے، انٹریکٹو گیمز، تصویری کہانیاں اور پر لطف مکالمے دستیاب کئے گئے ہیں

Related Posts