سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے تھر پارکرمٹھی میں لڑکی سے مبینہ گینگ ریپ کے بعد خود کشی کی خبروں پر ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی میرپورخاص،ایس ایس پی تھرپارکر اور کیس کے تفتیشی افسر کو 22 ستمبر کو ریکارڈسمیت طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ تھرپار کار کے علاقہ کلوئی میں لڑکی سے گینگ ریپ ہوا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے با اثر افراد کے خلاف کارروائی سے بھی انکار کردیا تھا۔