الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کو نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا
الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا

اسلام آباد: انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پرپیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چارسدہ جلسے میں شرکت پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کئے جانے کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین پیش نہ ہوئے تاہم وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، اُن کا کہنا تھا کہ کمیشن سے پیشی کے لیے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں بھی 23 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق عمران خان کو نوٹس چارسدہ میں جلسہ کرنے پر کیا گیا، نوٹس الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان 23 سے ستمبرکو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts