وزیر اعظم کا سیلاب زدگان کی امداد پر فلسطینی صدر سے اظہارِ تشکر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

نیو یارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں فلسطینیوں کی جانب سے ریپڈ رسپانس اور ریسکیو ٹیم کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھیجنے پر بہت متاثر ہوا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1545تک پہنچ گئی

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مقبوضہ فلسطین کے مابین محبت اور اخوت کا مضبوط رشتہ ہے۔ ہم فلسطینی بہن بھائیوں کی جانب سے اس اقدام کو نہیں بھولیں گے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا ممنون ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھر میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں حادثات کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 545 تک جا پہنچی جبکہ 12 ہزار 860 افراد زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی گزشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 14 ہزار 384 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 15 ہزار 910 مزید مویشی ہلاک ہوگئے۔ 

Related Posts