ہم عالمی امن کے داعی، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ترک صدر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی قوتیں کشمیریوں کو اُن کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، طیب اردوان
عالمی قوتیں کشمیریوں کو اُن کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، طیب اردوان

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم عالمی امن کے داعی ہیں جبکہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترکش امریکن نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امریکی دوستوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ بیمار ذہنیت دفن کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیل رہی ہے۔ ترک صدر

اجلاس سے خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ایک بیمار ذہنت اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بو رہی ہے۔ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ ہم عالمی امن کے داعی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکیہ کے صدررجب طیب اردگان نے کہا کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جارہی ہے۔نائن الیون کے بعد سے امریکا کی شروع کردہ حکمتِ عملی نے اسلام دشمنی کو فروغ دیا۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس مئی میں پہلے عالمی میڈیا و اسلام و فوبیا سمپوزیم سے خطاب کے دوران ترک صدرنے کہا کہ امریکا کی مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی نے دنیا کے کئی معاشروں میں پہلے سے ہی موجود اسلام دشمنی کے وائرس کومزید شہہ دی۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران یہودی نسل کشی پرشدید ردعمل کا مظاہرہ کرنے والے اب مسلمانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہیں۔ حقیقت سے منہ پھیرنے والوں نے اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اپنے ہی مستقبل سے دشمنی مول لے رکھی ہے۔ 

Related Posts